حوصلہ، یقین رکھنا ہے ، نہ ظلم کرنا نہ سہنا ہے :رضوان

حوصلہ، یقین رکھنا ہے ، نہ ظلم کرنا نہ سہنا ہے :رضوان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ایسے محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سے کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر دئیے گئے بیان میں رضوان نے کہا ہے کہ ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہت اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں، اس مٹی میں شہیدوں کا لہو ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اللہ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ مت کرو، لیکن اگر تم پر جنگ تھوپ دی جائے تو پھر پیچھے مت ہٹو۔پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان بہت عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے ، ایسی قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا، اس پر مسلط کی گئی ہر جنگ اسے اور زیادہ جوڑنے ، جگانے اور مضبوط بنانے کا سبب بنتی ہے ۔محمد رضوان نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ پیغام ہے ان سب کے لیے جو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حوصلہ رکھنا ہے ، یقین رکھنا ہے ، نہ ظلم کرنا ہے نہ ظلم سہنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں