کشیدگی ،بنگلہ دیش ،پاکستان ٹی20سیریز پر سوالیہ نشان

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو پریشان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم 25 مئی سے شروع ہونیوالی 5 ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔۔۔
تاہم پاک بھارت ممالک درمیان تنا ؤکے ماحول نے دوطرفہ سیریز پر سوالیہ نشان لگادیا ہے ۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک اپنے کھلاڑیوں کی سکیورٹی کیلئے اسلام آباد میں بنگلادیش ہائی کمیشن کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ پی ایس ایل کے دوران بنگلادیش کے لیگ سپنر رشاد حسین(لاہور قلندرز) اور فاسٹ بالر ناہید رانا پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے ایک مقامی سپورٹس آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ فی الحال سیریز سے قبل صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے جس کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے ۔ واضح رہے کہ بنگلادیش کو 25 مئی سے 3 جون تک پاکستان کیخلاف 5 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کے 2 میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے ۔