گلیڈی ایٹرز کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا ایونٹ میں واپسی کا اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوورسیز کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے واپسی پر رضامندی ظاہر کردی۔
تازہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوورسیز کھلاڑی رائیلی روسو اور فن ایلن نے بھی واپس آنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔ کوئٹہ کے دونوں کھلاڑی جلد ہی سکواڈ کو جوائن کرلیں گے ۔