ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کو 1ارب 8کروڑ روپے ملیں گے

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کو 1ارب 8کروڑ روپے ملیں گے

دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 3.6 ملین ڈالر (تقریبا 1 ارب 8 کروڑ پاکستانی روپے ) کی انعامی رقم دینے کا اعلان کیا۔۔۔

 جو 2021 اور 2023 کے مقابلے دگنا ہے ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لارڈز میں 11 سے 15 جون تک مدمقابل آئیں گی۔ ہارنے والے فائنلسٹ ٹیم کو 2.1 ملین ڈالر ملیں گے جبکہ (پہلے 800,000 ڈالر) ملتے تھے ۔آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کا کہنا ہے کہ انعامی رقم میں اضافہ ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے ۔اس ایونٹ میں پاکستان نے توقعات کے برعکس ناقص کارکردگی دکھائی اور پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر رہا۔ تاہم، آئی سی سی کی جانب سے تمام شریک ٹیموں کو ان کی پوزیشن کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی۔ پاکستان کو نویں پوزیشن کے بدلے 13 کروڑ 53 لاکھ روپے دئیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں