سپر لیگ:یونائیٹڈ نے کنگز کو 79رنز سے ہرا دیا

سپر لیگ:یونائیٹڈ نے کنگز کو 79رنز سے ہرا دیا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل 10 کے 30 ویں میچ میں اسلام یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79رنز سے شکست دیدی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر با لنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 251 رنز بنائے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان اور ایلکس ہیلز کے درمیان 153 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ بنی،ایلکس ہیلزنے 35 گیندوں پر 88 رنز،صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز بنائے ، اس کے علاوہ شاداب خان نے 42 رنز اورحیدر علی نے آؤٹ ہوئے بغیر 19 رنز بنائے ۔کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، عامر جمال اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 19 ویں اوور میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور 79رنز سے میچ ہار گئی۔ ڈیوڈ وارنر نے 43 رنز، عباس آفریدی نے 34 رنز بنائے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 45 رنز کے عوض 4 ، سلیمان ارشاد نے 3 وکٹیں حاصل کی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں