واٹ وین ایرٹ نے گیرو ڈی اٹالیہ ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا

روم (سپورٹس ڈیسک)بیلجیئم کے سائیکلسٹ واٹ وین ایرٹ نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا۔
نویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے گوبیو سے سیانا تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی راستے پر 181 کلو میٹر پر محیط تھا۔ واٹ وین ایرٹ نے فاصلہ 4گھنٹے 15 منٹ اور 8 سیکنڈز میں طے کرکے نویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔