پی ایس ایل کی کارکردگی پر ٹیم میں شاداب کی جگہ بنتی ہے :کامران

پی ایس ایل کی کارکردگی پر ٹیم میں  شاداب کی جگہ بنتی ہے :کامران

کراچی (سپورٹس ڈیسک)شاداب خان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے معاملے میں سابق کرکٹرز کامران اکمل اور باسط علی میں شدید اختلافات سامنے آیا ہے ۔

ایک پروگرام میں جب کامران اکمل نے کہا کہ پی ایس ایل کی کارکردگی دیکھتے ہوئے ٹیم میں شاداب خان کی جگہ بنتی ہے تو باسط علی نے ان سے شدید اختلاف کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پی ایس ایل کی کارکردگی پر سینئر کھلاڑی قومی ٹیم میں آنے لگے تو نئے بچے کہاں جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں