وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز،راولپنڈی کے ٹرائلز کا شیڈول

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس تو حید عباسی کے مطابق 25اور 26مئی کو دن 02:00بجے بیڈ منٹن بوائز اینڈ گرلز کے ٹر ائلز شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس کر کٹ سٹیڈیم روڈمیں ہو نگے ۔ہا کی بوائزاینڈ گر لز کے ٹرائلز 29اور 30مئی کودن 03:00بجے شہناز شیخ ہا کی سٹیڈیم میں منعقد ہو نگے ۔27 مئی کو کبڈی کے ٹرائلز بیول کبڈی گر اؤ نڈ تحصیل گو جر خان میں شام چار بجے منعقد ہو نگے ۔ والی بال کے ٹرائلز 28مئی کو دن تین بجے دارارقم سکول مر ید چوک تحصیل کلر سیداں میں منعقدہ ہو نگے ۔ ٹرائلز میں ڈیپا رٹمنٹل کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔