بنگلادیش کیخلاف سیریز ، عارضی بالنگ اور بیٹنگ کوچ تعینات

بنگلادیش کیخلاف سیریز  ، عارضی  بالنگ اور  بیٹنگ کوچ  تعینات

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلادیش کیخلاف سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بالنگ اور بیٹنگ کوچز کو عہدوں سے فارغ کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مینجمنٹ میں نوید اکرم چیمہ منیجر ، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ مقرر، حنیف ملک بیٹنگ کوچ، ایشلے نوفکے بالنگ کوچ، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ہوں گے ۔اسی طرح کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، عمران اللہ سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالست کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عارضی طور پر نئے بالنگ اور بیٹنگ کوچ تعینات کردئیے ہیں۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 20 مئی کو اپنی ویب سائٹ پر بیٹنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور سٹرینٹھ اینڈ فیلڈنگ کوچ کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔کوچنگ میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 6جون شام 5بجے تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔تاہم اسوقت تک عارضی طور پر بنگلادیش کیخلاف سیریز میں حنیف ملک اور ایشلے نوفکے ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ اور اظہر محمود کو بالنگ کوچ تعینات کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں