ڈی جی سپورٹس پنجاب سے آسٹریا کی اولمپئن سبرینہ فلز موزرکی ملاقات

ڈی جی سپورٹس پنجاب سے آسٹریا  کی اولمپئن سبرینہ فلز موزرکی ملاقات

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال سے آسٹریا کی4مرتبہ اولمپئن اور ورلڈ جوڈو میڈلسٹ سبرینہ فلز موزرنے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی۔

سبرینہ فلز موزرجوڈو فارپیس انیشیٹیوکے تحت پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔ سبرینہ فلز موزر نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان آکر ناقابل یقین پیار ملاہے ،پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں