بابر اور رضوان کوٹیسٹ تک محدود رکھیں:کامران اکمل
لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 سے ڈراپ کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔
حالیہ پوڈکاسٹ میں محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 سکواڈ سے مستقل طور پر ڈراپ کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ مجھے یہ درست فیصلہ لگتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں کرکٹرز ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے زیادہ موزوں ہیں، انہیں اب صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود رکھنا چاہیے اور 6 ماہ بعد انہیں ون ڈے سے سکواڈ سے بھی ڈراپ کردینا بہتر ہوگا۔کامران اکمل نے کہا کہ موجودہ دور میں کوئی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق بات نہیں کرتا جبکہ حقیقی کھلاڑی بنتے ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے ہیں، آپ صرف خود کو ٹی20 تک محدود نہیں کرسکتے ۔