ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان

 ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کردیا۔پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے اور پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں میچز کولمبو میں ہوں گے۔

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں پانچ مقامات پر کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلا دیش شامل ہیں۔ وینیوز میں بنگلورو، گوہاٹی کا اے سی اے سٹیڈیم، اندور کا ہولکر سٹیڈیم، وشاکھاپٹنم کا اے سی اے وی ڈی سی اے سٹیڈیم اور کولمبو کا آر پریماداسا سٹیڈیم شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں سے کسی ایک مقام پر ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا، فائنل اتوار 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں سے کسی ایک مقام پر ہوگا۔سری لنکا کو میزبان بنانے کا فیصلہ پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد کیا گیا۔  واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ قومی ویمن ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں