انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ون ڈے سیریز میں کلین سویپ

انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ون ڈے سیریز میں کلین سویپ

لندن(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی ۔ ویسٹ انڈیز کے شیرفین ردرفورڈ کی 70 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں۔

میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سستم کے تحت ہوا۔بارش کے باعث میچ 40،40 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ مہمان ویسٹ انڈیز کی جانب سے ملنے والا 246 رنز کا ہدف میزبان انگلینڈ کی ٹیم نے 29.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، کیننگٹن اوول، لندن کے مقام پر کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 246 کا ہدف مقرر کیا گیا ۔ ویسٹ انڈیز کے شیرفین ردرفورڈ کی 70 رنز بنائے ۔گڈاکیش موتی 63 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔

انگلینڈ کی طرف سے عادل رشید نے 3 جبکہ ثاقب محمود ،میتھیو پوٹس اور برینڈن کارس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں جمی سمتھ اور بین ڈکٹ کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نہ صرف 7 وکٹوں سے شکست دے دی بلکہ سیریز بھی کلین سویپ کرلی۔انگلینڈ کی ٹیم نے ملنے والا 246 رنز کا مطلوبہ ہدف 29.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔جمی سمتھ 64،بین ڈکٹ 58 اور جو روٹ 44 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے الزاری جوزف ،گڈاکیش موتی اور روسٹن چیسی نے ایک، ایک کھلاری کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے جمی سمتھ میچ جبکہ جوروٹ کو شاندار بلے باز پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔علاوہ ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20میچوں کی سیریز کا آغاز کل ہوگا اور پہلا میچ ریور سائیڈ گرانڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں