فاطمہ ثنا سابق کپتان ثنا میر اور ان کے والدین کی معترف

فاطمہ ثنا سابق کپتان ثنا میر اور  ان کے والدین کی معترف

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ کی کپتان فاطمہ ثناء سابق کپتان ثناء میر اور ان کے والدین کی معترف ہوگئیں۔

فاطمہ ثناء نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب والدین ثناء میر کے والدین جیسے ہوں جنہوں نے لگن اور قوت سے بیٹی کی پرورش کی ہو تو بیٹیاں فخر کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں انکل اور آنٹی کا خاض طور پر شکریہ ادا کروں گی کہ انہوں نے ایسی بیٹی کی پرورش کی جس نے ساری زندگی ہزاروں لڑکیوں کو متاثر کیا۔فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ میں بھی ثناء میر سے انسپائر ہونے والوں میں شامل ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں