آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے تیز رفتار کار چلانے کا شوق پورا کرلیا

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ میں موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تیز رفتار کار چلانے کا شوق پورا کر لیا۔
آسٹریلوی فارمولا ون سٹار آسکر پیاسٹری کی دعوت پر سکواڈ کے کھلاڑی میکلارن کے ہیڈ کوارٹرز گئے جہاں پہلے کھلاڑیوں اور سپورٹس سٹاف کو فارمولا ون کی تکنیکی چیزوں کے بارے میں بتایا گیا۔کھلاڑیوں میں نیتھن لیون، مچل سٹارک، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس اور برینڈن ڈاگٹ موجود تھے ، آسٹریلوی کھلاڑیوں نے اسے ایک نیا تجربہ قرار دیا۔