نیشنز ہاکی کپ: فرانس کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ تیسرے کوارٹر کے 12ویں منٹ میں پنالٹی پر سفیان مقیم اور 13ویں منٹ میں رانا وحید نے میچ کا اپنا دوسرا گول سکور کرکے میچ 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔تاہم چوتھے کواٹر کے اختتام لمحات میں فرانس کی جانب سے شارلٹ وکٹر نے گول داغ کر ایک مرتبہ پھر میچ 3-3 سے برابر کردیا۔جس کے بعد میچ پینلٹی شوٹ آؤٹ مرحلے میں چلا گیا۔ پاکستانی گول کیپر منیب الرحمان نے لیوک ووڈ وکٹر، ٹینیوز ایٹینی اور ایسمینجوڈ زیویئر کی شوٹ آؤٹ روک کر فتح پاکستان کی فتح کو یقینی بنایا۔ پاکستان کی جانب سے افراز، شاہد حنان اور رانا وحید نے پینلٹی شوٹ آؤٹس پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی۔ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرادیا۔ نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 سے شکست دی۔ فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور دلی مبارک باد دی ہے ۔