پاکستان کو شکست، نیشنز کپ ہاکی کا ٹائٹل نیوزی لینڈ کے نام

 پاکستان کو شکست، نیشنز کپ ہاکی کا ٹائٹل نیوزی لینڈ کے نام

کوالالمپور (سپورٹس ڈیسک )نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔کوالالمپور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گولز سے شکست دی۔

پہلے کوارٹر کے اختتام پر کیویز کو قومی ٹیم کے خلاف 0 کے مقابلے میں 2 گول کی برتری حاصل رہی ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کوسلیٹ اسکاٹ نے پہلا جبکہ ہیہا سیم نے دوسرا گول سکور کیا ہے ۔نیوزی لینڈ نے دوسرے کوارٹر کا آغاز 0-2 کی برتری کے ساتھ کیا۔ لیکن ٹھامس ڈائلان، فنڈلے شان اور بوائیڈ اسکاٹ نے ٹیم کی جانب سے گول کر کے کوارٹر کے اختتام تک برتری کو 0-5 تک بڑھا دیا۔تیسرے کوارٹر کا آغاز نیوزی لینڈ نے 0-5 کی برتری کے ساتھ کیا۔ تاہم، پاکستان کے حیات ذکریا نے گول سکور کر کے ٹیم کا کھاتا کھولا اور برتری کو کم کیا۔چوتھے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے کوسلیٹ نے میچ کا دوسرا انفرادی جبکہ ٹیم کا چھٹا گول سکور کیا جس کے بعد سفیان خان نے پینالٹی کارنر پر پاکستان کے لیے میچ کا دوسرا گول سکور کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں