صدرپی ایف ایف محسن گیلانی کی فیفا ویمن فٹبال کی چیف سے ملاقات

میامی (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان میں ویمن فٹبال کی ترقی اور قومی ویمن فٹبال ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے مواقع پیدا کرنے کیلئے۔۔۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے امریکا میں فیفا ویمن فٹبال کی چیف اور ہیڈ آف ویمن کمپٹیشن سے ملاقات کی جس میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے لئے مختلف آپشنز پر بات ہوئی۔ پی ایف ایف ذرائع کے مطابق، میامی میں موجود پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے فیفا کی ویمن فٹبال چیف سارائی بیرمین، ہیڈ آف ویمن کمپیٹیشن سارہ بوتھ اور چیف فٹبال آفیسر جل ایلیس سے ملاقات کی جس میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے حوالے سے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے لیے میچز کے مواقع دینا اور ساتھ ساتھ ویمن کلب مقابلوں اور کلبز کی انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے بھی بات ہوئی ۔اس سے قبل فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے بھی محسن گیلانی سے ملاقات میں ویمن فٹبال کی بہتری پر زور دیا تھا ۔