سکلز اینڈ فٹنس کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کی بھرپور پریکٹس
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک ) حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری سکلز اینڈ فٹنس کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔
کیمپ کے آٹھویں روز 24 خواتین کرکٹرز نے چار گھنٹے طویل سیشن میں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو مختلف کرکٹ اکلز میں بہتری کے لیے خصوصی ٹریننگ دی جا رہی ہے جبکہ سابق انٹرنیشنل بالرز جنید خان اور طاہر خان کھلاڑیوں کو بالنگ کے گر سکھا رہے ہیں۔