ایران کو شکست، پاکستان پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال کا چیمپئن

ایران کو شکست، پاکستان پہلی بار ایشین انڈر 16 والی بال کا چیمپئن

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعددفاعی چیمپئن ایران کو 2-3 سے شکست دے کرایشین انڈر16 والی بال چیمپئن بن گیا۔۔۔

 ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت تھائی لینڈ کے شہرناکھون پاتھوم میں منعقدہ دوسری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان انڈر16 ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرکے ایشین جونیئر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،پہلے دو سیٹ ہارنے والی قومی جونیئر ٹیم نے بہترین انداز میں کم بیک کرکے اگلے تینوں سیٹ جیت کراپنا لوہا منوا لیا۔ ایونٹ میں پاکستان کی ایران کے خلاف یہ دوسری فتح رہی ،ایران نے پہلے سیٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 22-25سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں ناکام ٹیم نے 21-25 سے جیت کر0-2 کی برتری پالی، سنسنی خیزمقابلے کے بعد پاکستان نے تیسرا سیٹ 28-30 سے جیت کر ہلچل مچادی اور چوتھا سیٹ بھی 21-25 سے جیت لیا۔پاکستان نے پانچویں اور آخری سیٹ میں حریف ٹیم کو مکمل طور پر بے بس کردیا اور یہ سیٹ 10-15 سے جیت کر چیمپئن شپ کا فاتح بن گیا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں