آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا افتتاح آج
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)وفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کا افتتاح آج شام 6 بجے لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کریں گے ۔
یہ چیمپئن شپ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 14 اگست تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے مطابق نے چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔