زیادہ لسٹ اے سنچریاں شان نے یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے کا محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا۔
شان مسعود نے انگلش ون ڈے کپ میں لیسٹرشائر کے لیے کھیلتے ہوئے ایسیکس کے خلاف 103 رنز کی باری کھیلی جو ان کے لسٹ اے کیریئر کی 16ویں سنچری تھی ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ بابر اعظم 29 سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے والے پاکستانی بلے باز ہیں ۔