ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپٹیم ٹرافی پاکستان نے جیت لی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے کوالالمپور میں 20ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی ٹیم ٹرافی جیت لی، 7 سالہ تیمور وسیم نے انڈر 8 ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر سب کو حیران کر دیا۔۔۔
پاکستان نے چھٹی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے ، انفرادی مقابلوں میں بھارت نے پہلی بار ٹائٹل جیتا۔ پاکستانی کھلاڑی احزم صدیقی نے انڈر 16 ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ،محمد یوسف نے انڈر 10 ایج گروپ میں سلور میڈل جیتا جبکہ بلال عاشر نے انڈر 16 میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔