پاکستان کا سی آئی ایس گیمز میں برانز میڈل
گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)پاکستان نے سی آئی ایس گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسلنگ میں برا نز میڈل حاصل کیا۔ ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ ریسلنگ ممالک، رشیا، بیلاروس، آذربائیجان، ازبکستان، ترکمانستان شریک تھے۔
محمد عبد الرحمن نے 65 کلوگرام کیٹیگری میں شاندار مقابلے کرتے ہوئے بیلاروس اور ترکمانستان کے پہلوانوں کو شکست دے کر پاکستان کیلئے برانز میڈل جیتا۔ صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کا کہنا تھا کہ ریسلرز نے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے میڈل جیت کر ثابت کر دیا کہ پاکستان کے پہلوان دنیا بھر میں بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔