سابق این بی اے سٹار پال پیئرس شراب کے نشے میں گاڑی چلانے پر گرفتار

سابق این بی اے سٹار پال پیئرس شراب  کے نشے میں گاڑی چلانے پر گرفتار

لاس اینجلس(سپورٹس ڈیسک )سابق این بی اے سٹار باسکٹ بال کھلاڑی پال پیئرس کو پولیس نے شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کے شبے میں گرفتار کر لیا۔

کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 40 منٹ پر پولیس اہلکار امریکی ہائی وے 101 کے شمالی ٹریک پر ہونے والے ایک علیحدہ حادثے کی تحقیقات کر رہے تھے ۔ حادثے کی وجہ سے چھ میں سے چار لینز بند کر دی گئی تھیں جب تقریباً ایک گھنٹے بعد سڑک دوبارہ کھولی گئی تو پولیس نے ایک ایس یو وی کو سڑک پر کھڑا دیکھا جس میں پال پیئرس سو رہے تھے ۔ اہلکاروں نے نشے کی علامات دیکھ کرانہیں الکحل کے زیر اثر گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں