عباس آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم ہانگ کانگ پہنچ گی
ہانگ کانگ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے عباس آفریدی کی قیادت میں ہانگ کانگ پہنچ گی۔یہ ایونٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈمیں منعقد ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، ہر گروپ میں تین تین ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان کو گروپ "سی" میں رکھا گیا ہے ، جہاں وہ اپنے تمام گروپ میچز جمعہ 7 نومبر کو کھیلے گا۔