سابق کرکٹرز بابراعظم سے حسد کرتے ہیں:اعظم خان
لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹرز بابراعظم سے حسد کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کا سب سے بڑا بیٹنگ ٹیلنٹ ہیں۔ پاکستان کرکٹ ماضی میں تیز گیند بازوں کی وجہ سے مشہور تھی، مگر بابر نے بیٹنگ سے ملک کو عالمی سطح پر نئی پہچان دی۔