قائداعظم ٹرافی آٹھواں راؤنڈ ،خالد عثمان کی سات وکٹیں
بہاولپور کے 140رنز کے جواب میں لاہور وائٹس کا 7 وکٹوں پر 132 سکور
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھویں راؤنڈ کے پہلے دن کے کھیل میں بولرز چھائے رہے ۔ قابل ذکر بات ایبٹ آباد کے خالد عثمان کی فیصل آباد کے خلاف سات وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔مرغزار گراؤنڈ اسلام آباد میں فیصل آباد کی ٹیم ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایبٹ آباد کی ٹیم بھی پہلی اننگز میں 123 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ علی اسفند نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 97 رنز بنائے تھے ۔ شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں بہاولپور کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 140رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نعمان علی نے 4 اور عامر جمال نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور وائٹس نے کھیل ختم ہونے پر پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 132 رنز بنائے تھے ۔ عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں پشاور کی ٹیم ملتان کے خلاف پہلی اننگز میں 239رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عباس علی نے 116 رنز سکور کیے ۔ علی عثمان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ملتان نے کھیل ختم ہونے پر پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 27 رنز بنائے تھے ۔ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں فاٹا کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف پہلی اننگز میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سیالکوٹ کی ٹیم بھی پہلی اننگز میں186 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آصف آفریدی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔فاٹا نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنائے تھے ۔