کولکتہ ٹیسٹ ، ایشون بھارتی ٹیم پر برہم
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے کولکتہ ٹیسٹ میں شکست پر بھارتی ٹیم پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں روی چندرن ایشون نے کہا کہ بھارتی بیٹرز میں سپن ہوتی گیندوں کو کھیلنے کی کوالٹی کی کمی ہے ۔زیادہ تر غیر ملکی ٹیمیں سپنرز کو کھیلنے میں بھارت سے بہت بہتر ہیں، ہم سپن بولنگ کو کھیلنا چیلنج نہیں سمجھتے ، یہی سب سے بڑا فرق ہے ۔