رونالڈو کے بغیر پرتگال کا فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی
لزبن (سپورٹس ڈیسک)پرتگال نے آرمینیا کو شکست دے کر فیفا ورلڈکپ2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کرسٹیانو رونالڈو کی غیر موجودگی میں پرتگال نے گزشتہ روز آرمینیا کو 1-9 سے شکست دے کر کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔
پرتگال کی جانب سے برونو فرنینڈس اور جواو نیویس نے ہیٹ ٹرک سکور کرکے اپنی ٹیم کو گروپ ایف سے برراہِ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں مدد دی۔پرتگال کو جمعرات کو آئرلینڈ سے 0-2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس میچ میں کپتان رونالڈو کو ریڈ کارڈ ملنے پر میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا اور اگلے میچ کیلئے معطل کیا گیا جس کے باعث وہ آرمینیا کے خلاف میچ میں شرکت نہ کرسکے ۔