ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس کے 5 میڈلز
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025میں پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے 5میڈلز جیت لیے ۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے 4 گولڈ اور ایک ایک سلور میڈل حاصل کیا،انسپکٹر ارم خانم نے 84 کلوگرام کیٹیگری میں 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔
ہیڈ کانسٹیبل مجید ڈوگر نے ماسٹر تھری کیٹیگری میں 2 گولڈ میڈلز جیتے ۔کانسٹیبل عظیم گجر نے سینئر کیٹیگری میں سلور میڈیل جیتا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈل جیت کر محکمے کا نام روشن کرنے والے پولیس ایتھلیٹس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کی سپورٹس ٹیمیں بین الاقوامی و قومی سطح پر مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔ بین الاقوامی کھیلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، سرپرستی کے لیے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے ۔