روسی ٹینس کھلاڑی اناستاسیا نے اپنی شہریت بدل لی
ماسکو (سپورٹس ڈیسک)روسی ٹینس سٹار اناستاسیا پوٹا پووا نے اپنی قومی وابستگی تبدیل کرتے ہوئے آسٹریا کی شہریت اختیار کر لی ہے۔۔۔
جس کے بعد وہ اب اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں آسٹریا کی نمائندگی کریں گی۔بی بی سی کے مطابق اناستاسیا پوٹا پووا کی شہریت کی درخواست آسٹریائی حکومت نے باقاعدہ طور پر منظور کر لی ہے ۔ اناستاسیا روس پر عالمی مقابلوں میں عائد پابندی کے باعث ٹیم ایونٹس میں شرکت نہیں کر پا رہی تھیں۔ اب وہ آئندہ سال سے آسٹریا کیلئے کھیلنے کی اہل ہوں گی۔