میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے  کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

رائے پور (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے نوجوان بلے باز میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

میتھیو نے اپنے ابتدائی پانچ ون ڈے میچز میں 50 سے زائد رنز سکور کیے ۔ان کا ابتدائی پانچ میچز میں سکور 150، 83، 57، 88 اور 85 تھا۔میتھیو بریٹزکے نے اپنے کیریئر کے ابتدائی پانچ میچز میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریز کی مدد سے 463 رنز بنائے تھے ۔ ان سے پہلے ون ڈے کی تاریخ میں کوئی دوسرا بلے باز اپنے کیریئر کے ابتدائی پانچ میچز میں اتنے رنز نہیں بناسکا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں