وسیم اکرم کو دنیا کا بہترین فاسٹ با لر سمجھتا ہوں :سٹارک

وسیم اکرم کو دنیا کا بہترین فاسٹ با لر سمجھتا ہوں :سٹارک

میلبورن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے باوجود آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ وہ ماضی کے لیفٹ آرم سپیڈ سٹار وسیم اکرم کو دنیا کا بہترین فاسٹ بولر سمجھتے ہیں۔

مچل سٹارک نے ایشز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں وسیم اکرم کا 414 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا ۔پریس کانفرنس کے دوران مچل سٹارک سے پوچھا گیا کہ کیا وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے بعد آپ خود کو لیفٹ آرم گریٹیسٹ بولر آف آل ٹائم سمجھتے ہیں جس پر انہوں نے کہاکہ میں خود کو ایسا نہیں سمجھتا، میں سمجھتا ہوں کہ وسیم اکرم اب بھی مجھ سے بہت بہتر بولر ہیں، وہ اب بھی لیفٹ آرم بولرز میں سب سے اوپر ہیں۔مچل اسٹارک نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میرا نام بھی ان جیسے عظیم لیڈر کے ساتھ لیا جا رہا ہے تاہم میں صرف اپنی پرفارمنس سے وکٹیں لینے کی کوشش کر رہا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں