ایشیز:آسٹریلیا کا تیسرے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان، کپتان کی واپسی

ایشیز:آسٹریلیا کا تیسرے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان، کپتان کی واپسی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کرکٹ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے تیسرے میچ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا۔

 سٹار فاسٹ بولر اور مستقل کپتان پیٹ کمنز کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جس سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ایڈیلیڈ میں سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔کمنز کافی عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے پرتھ اور بریسبین میں ہونے والے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے تھے ۔آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہاکہ کمنز کی نیٹ سیشنز میں تیاری اطمینان بخش رہی ہے ۔ اگر اگلے چند دنوں میں کوئی مسئلہ پیش نہ آیا تو وہ ایڈیلیڈ میں ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں گے ۔ سکواڈ میں پیٹ کمنز (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، برینڈن ڈوگٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، جیک ویدارلڈ، بیو ویبسٹرشامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں