ٹی 20رینکنگ :صاحبزادہ فرحان کی ترقی،پانچویں نمبر پر آگئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20رینکنگ جاری کردی ہے ۔ بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلش بیٹر فل سالٹ دوسرے اور سری لنکا کے پتھم نسانکا تیسرے نمبر پر ہیں۔
انگلش بیٹر جو بٹلر کا چوتھا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔سابق کپتان بابراعظم 30 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ صائم ایوب کا 35 واں نمبر ہے ، سلمان علی آغا 52 اور محمد رضوان 54 نمبر پر ہیں، فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 64 پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ ٹی ٹونٹی آلراؤنڈرز کی کیٹیگری میں صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا کی دوسری اور ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز تیسرے نمبر پر ہیں۔ بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورن چکرورتھی کا پہلا نمبر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی دوسرے اور افغانستان کے راشد خان کا تیسرا نمبر ہے ۔