ندا ڈار کا پالتو کتا چور ی ہو گیا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا چور لے گیا۔ ندا ڈار کے مطابق ان کا میرا ہسکی نامی پالتو کتا گزشتہ چار سال سے ان کے پاس تھا، جس کے اچانک گم ہو جانے سے وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
ندا ڈار نے بتایا کہ انہوں نے کتے کی چوری کے بارے میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او کو فوری طور پر آگاہ کر دیا ہے ۔سابقہ کپتان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت شہر سے باہر ہیں، واپسی پر تھانے میں باقاعدہ درخواست جمع کروائیں گی۔