سپر لیگ،قومی ٹیم کے دورہ بنگلا دیش میں تبدیلی کا امکان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 11 کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش میں ردوبدل ہو گا، پاکستان کو مارچ اپریل میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز بھی شامل ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 26 مارچ سے 3 مئی تک پی ایس ایل کا اعلان کیا ہے ، سیریز ری شیڈول ہو گی، دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے ، میچز کی تعداد میں کمی نہیں ہو گی، ونڈو تلاش کی جا رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، جلد مناسب ونڈو کا اعلان کر دیا جائے گا، وائٹ بال سیریز میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول میں رد و بدل ہو سکتی ہے ۔