کرکٹ آسٹریلیا کی قانون میں نرمی، کرکٹرز کو فون دیدئیے

کرکٹ آسٹریلیا کی قانون میں نرمی، کرکٹرز کو فون دیدئیے

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے سب قانون توڑڈالے۔

بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز کے کھلاڑیوں کو فون دے دئیے گئے ۔بتایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو فیملیز اور قریبی عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرنے کے لیے فون دئیے گئے ۔دوسری طرف کرکٹ آسٹریلیا نے متاثرہ افراد اور خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بگ بیش لیگ میں فائر ورک نہیں کیاجائیگا، لیگ کے میچ میں واقعے کے متاثرین کے لئے خاموشی اختیارکی جائیگی، کھلاڑی اور آفیشل میچ کے دوران سیاہ پٹیوں کیساتھ میدان میں اتریں گے اور میچ کے دوران جھنڈے سرنگوں رکھے جائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں