انڈر19 ایشیا کپ ،پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دے کر انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے گروپ کے اپنے آخری میچ میں پاکستان نے 9 وکٹ پر 241رنز بنائے ۔احمد حسین نے 65 اور سمیر منہاس نے 44رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں، حمزہ ظہور نے بھی 42 رنز سکور کیے ۔ ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 38ویں اوور میں 171رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایان مصباح نے 77رنز بنائے ۔