انڈیا مسلسل تیسرے سال ڈوپنگ کا بدترین مرتکب ملک قرار

 انڈیا مسلسل تیسرے سال ڈوپنگ  کا بدترین مرتکب ملک قرار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)عالمی انسدادِ ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے کہا ہے کہ انڈیا مسلسل تیسرے سال عالمی کھیلوں میں ڈوپنگ کے مرتکب ممالک کی فہرست میں سرفہرست رہا۔۔۔

اے ایف پی کے مطابق واڈا کی جاری کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق انڈیا کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے 2024 میں پیشاب اور خون کے 7,113 نمونے جمع کیے ، جن میں سے 260 مثبت پائے گئے ۔ فہرست میں فرانس دوسرے نمبر پر رہا جہاں 91 مثبت کیسز سامنے آئے جبکہ اٹلی 85 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں