سرفراز احمد انڈر 19ایشیا کپ کے دوران دوسری ٹیموں کا بھی حوصلہ بڑھاتے رہے

سرفراز احمد انڈر 19ایشیا کپ کے دوران  دوسری ٹیموں کا بھی حوصلہ بڑھاتے رہے

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان انڈر 19 ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد کے دوسری ٹیموں میں بھی چرچے ہونے لگے ۔۔

 سرفراز احمد انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران دوسری ٹیموں کے بھی حوصلے بڑھاتے رہے ۔ وہ یو اے ای کی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں گئے ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔ بابر اعظم نے انڈر 19 ٹیم کے منیجر و مینٹور سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم کی اس کامیابی کا کریڈٹ سیفی بھائی کو جاتا ہے ، جن کے تجربے اور رہنمائی نے ٹیم کو سنبھالا اور کامیابی کی راہ ہموار کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں