انٹرنیشنل لیگ ٹی 20:دبئی کیپیٹلز کی پلے آف مرحلے میں رسائی
دبئی (سپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز نے شارجہ واریئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔۔۔
دبئی کیپیٹلز، ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمریٹس کے بعد پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔ دبئی اسٹیڈیم میں کرسمس ایو پر کھیلے گئے میچ میں شارجہ واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ۔ دبئی کیپیٹلز نے 19.1 اوورز میں ہدف حاصل کر کے چھ وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔ جارڈن کاکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔، جبکہ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ۔