پاکستان بھر میں فیوچر سٹارز کرکٹ اکیڈمیز لگانے کا فیصلہ

پاکستان بھر میں فیوچر سٹارز  کرکٹ اکیڈمیز لگانے کا فیصلہ

کراچی (سپورٹس ڈیسک) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی کرکٹ اکیڈمی قائم کر کے کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔۔۔

 پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمر سے بات چیت کے دوران کہا کہ کرکٹ سب کے لیے پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں فیوچر سٹارز اکیڈمیز لگائی جائیں گی، جن کا آغاز ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سے کیا جائے گا۔ اکیڈمیز سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے ۔ ان اکیڈمیز کو نیشنل اکیڈمی سے منسلک کیا جائے گا، جبکہ اکیڈمیز کے کھلاڑیوں کو اداروں کی ٹیموں میں بھی شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں