ملتان نے پیپسی نیشنل پی ڈی ٹی 20گریڈ ون کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی
کراچی (سپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن ملتان نے راولپنڈی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں بار پاکستان فزیکل ڈس ایبلیٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام منعقدہ پیپسی نیشنل پی ڈی ٹی 20 گریڈ ون کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی۔۔۔
چیمپئن شپ میں کراچی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ راشد لطیف کرکٹ گراؤنڈ گلبرگ میں کھیلے گئے فائنل میں پہلے کھیلتے ہوئے راولپنڈی نے مقررہ 20 اوورز میں 155 رنز اسکور کیے ۔ جواب میں ملتان نے سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد میچ کی آخری گیند پر مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ماجد حسین چیمپئن شپ کے بہترین کھلاڑی، ملتان کے محمد زمان بہترین بیٹر، فیلڈر اور پلیئر آف دی فائنل بھی قرار دیے گئے ، جبکہ کوئٹہ کے مٹھل خان بہترین بالر رہے ۔