کینیا اور ایتھوپیا کے میراتھن رنرز پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے
کراچی (سپورٹس ڈیسک )کینیا کے میراتھن رنر ڈیوڈ برائن اور ایتھوپیا کی سلیمی پاکستانیوں اور پاکستانی کھانوں کے گرویدہ ہو گئے۔۔
۔ایتھوپیا کی رنر سلیمی نے نجی ٹی وی پروگرام میں ایک بار پھر پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کھانوں کے دیوانے ہو چکے ہیں۔کینیا کے کوچ اور رنر ڈیوڈ برائن نے کہا کہ یہاں کے کھانے بھی بہت مزیدار ہیں۔،ہم نے یہاں بریانی کھائی، مجھے روٹی اچھی لگی ہے مجھے روٹی بہت پسند ہے ، میں نے دال کیساتھ پراٹھا کھایا ہے مجھے روٹی اور پراٹھے کیساتھ دال بہت پسند ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں پیر محمد شاہ کو پاکستان میں سپورٹس کے فروغ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ڈی آئی جی کی کاوشوں اور وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں سپورٹس کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں۔