انڈر19سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے افغانستان کو ہرادیا

انڈر19سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے افغانستان کو ہرادیا

قومی ٹیم نے 227رنز کا ہدف 9وکٹوں پر 50ویں اوور میں حاصل کیا

ہرارے (سپورٹس ڈیسک )انڈر 19 سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی۔ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے 227 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 50 ویں اوور میں حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپربیٹر حمزہ ظہور 68 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے ۔ اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 50 اوورز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔عثمان صادات 75 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ قو می ٹیم اپنا اگلا میچ کل زمبابوے کیخلاف کھیلے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں