نیشنل گولڈ کپ کیوکیشن ٹورنامنٹ پنجاب نے جیت لیا

 نیشنل گولڈ کپ کیوکیشن  ٹورنامنٹ پنجاب نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کیوکیشن فیڈریشن کی جانب سے قائد اعظم نیشنل گولڈ کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کی تمام صوبائی ٹیموں نے شرکت کی۔

جن میں سکردو، بلتستان اور ازاد کشمیر کی ٹیموں نے بھی بھرپور حصہ لیا ، ٹورنامنٹ میں میزبان پنجاب کی ٹیم نے پہلی، سندھ نے دوسری ، کے پی کے نے تیسری اور بلوچستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ بیسٹ ہیوی ویٹ ایورڈ عبدالوہاب عرفان نے حاصل کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں