بنگالی آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے ، شیوسینا کی دھمکی

بنگالی آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے ، شیوسینا کی دھمکی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ بھی بھارتی انتہا پسند ہندوں کے تعصب کی بھینٹ چڑھ گئی ہے ۔ سیاسی، دفاعی اور عالمی سفارت کاری کے محاذ پر پسپائی کے شکار بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی نذر کر دیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتہا پسند ہندوتواتنظیم شیوسینا نے حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلا دیشی کرکٹرز کی انڈین پریمیئر لیگ کے میچوں میں شرکت کی مخالفت کر دی۔ ہریانہ میں شیوسینا کے سربراہ نیرج سیٹھی نے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو بھارت میں میچز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ نیرج سیٹھی کے مطابق شیوسینا نے فیصلہ کیا ہے کہ بنگلا دیشی کھلاڑی بھارت میں آئی پی ایل میچ نہیں کھیلیں گے ۔بھارت کی مخالفت جاری رکھنے پر نیرج سیٹھی نے بنگلا دیش کو مزید میچز کی پابندی کی دھمکی بھی دے دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں