سٹیو سمتھ نے ایشز میں نئی تاریخ رقم کر دی
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے ایشز میں نئی تاریخ رقم کی۔ سمتھ ایشز کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ۔۔
سمتھ کے ایشز میں مجموعی رنز کی تعداد 3،682 ہو گئی ہے ، جبکہ پہلے نمبر پر سر ڈان بریڈمین 5،028 رنز کے ساتھ موجود ہیں، جیک ہوبز نے ایشز میں 3،636 رنز سکور کیے تھے ۔